بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریڈ کارڈ معطلی کا معاملہ، یورپی ارکانِ پارلیمنٹ کا سربراہ فیفا کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

یورپی ارکانِ پارلیمنٹ نے ٹرمپ کی سفارش پر ریڈ کارڈ معطلی پر فیفا (Fifa)کے سربراہ انفانٹینو کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق یورپی قانون سازوں نے ٹرمپ کی مداخلت کے بعد بالوگن کی معطلی کو ختم کرنے کے فیفا کے فیصلے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیفا کے سربراہ انفانٹینو نے امریکی صدر ٹرمپ کی دوستی نبھانے کیلئے فٹ بال کی عالمی تاریخ کو مسخ کیا، جبکہ یورپین فٹ بال باڈی نے بھی اس فیصلے کو ناقابلِ فہم اور بلاجواز قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ یورپی قانون سازوں کا یہ مطالبہ امریکی اسٹرائیکر فولارین بالوگن کی ورلڈ کپ معطلی کو منسوخ کرنے کے تنظیم کے بے مثال فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔

مزیدپڑھیں:5 دہائیوں تک شوبز انڈسٹری پر راج کرنیوالی ذہین طاہرہ کو بچھڑے 7 برس بیت گئے

اس فیصلے نے یہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ آیا امریکی صدر کے دباؤ نے اس اقدام پر اثر ڈالا، یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے ایک گروپ نے گزشتہ روز ایک مہم شروع کی جس میں اس فیصلے میں انفانٹینو کے کردار کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔