امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس(jaffar express) سروس آج معطل کر دی گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد میں روک لی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:اقوام متحدہ میں پاکستان کا جنسی تشدد کے خاتمے کیلیے عالمی اقدامات کا مطالبہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی عارضی معطلی کا فیصلہ مسافروں کی حفاظت اور موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔








