لاہور (ممتاز نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ سابق وزیراعظم عمران خان اورپنجاب کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے فیصلہ کیاہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورسابق وزیرسبطین خان پرویز الٰہی کی جگہ پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکرہوں گے یہ فیصلہ بدھ کوعمران خان سے پرویز الٰہی کی ملاقات میں کیاگیا
وزیراعلیٰ کاحلف اٹھانے کے بعد عمران خان سے پرویز الٰہی یہ پہلی ملاقات تھی جس میں نئے اسپیکر،صوبائی کابینہ سمیت بہت سے اہم ایشوز پرتبادلہ خیال کیاگیا،زرائع کے مطابق پرویز الہی کی کابینہ میں عثمان بزدار کی سابق کابینہ کے متعدد ارکان اور قاف لیگ کے سنئیر ارکان صوبائی اسمبلی شامل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ کے متوقع ناموں میں راجہ بشارت کو صوبائی وزیر قانون بنائے جانے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، چوہدری ظہیر الدین، ڈاکٹر یاسمین راشد،حافظ محمد ممتاز، سمیع اللہ چوہدری، سردار آصف نکئی، حافظ عمار یاسر کو صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق یاسر ہمایوں راجہ، تیمور خان بھٹی، مراد راس، محمد عبداللہ وڑائچ، محمد رضوان، ساجد احمد خان، احسان الحق چوہدری، خدیجہ عمر کو بھی وزیر بنایا جاسکتا ہے۔









