بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران کا جوابی وار، کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل و ڈرون حملے

تازہ امریکی حملوں کے جواب میں ایران(Iran) نے کویت(Kuwait) اور بحرین(Bahrain) میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کر دیے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق کیمپ عریفجان، علی السالم (کویت) اور جفیر، شیخ عیسیٰ (بحرین) کے اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے جاری بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی حملے دوبارہ ہوئے تو خطے میں دیگر امریکی اڈوں پر بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔

مزیدپڑھیں:کبھی بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ نہیں رہی: ہیما مالنی کا انکشاف

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق امریکی حملوں میں مشہد جانے والے 2 پل بھی نشانہ بنائے گئے، جنہیں ایران نے شہید آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے جلوسِ جنازہ کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بندر عباس، بوشہر، چابہار، کنارک، ایرانشہر سمیت پر متعدد علاقوں پر حملے ہوئے جب کہ شہر اہواز پر حملے میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ایرانی فوج کے مطابق گزشتہ روز بندر عباس اور بوشہر پر حملوں میں فضائی و بحریہ کے 8 اہلکار شہید ہوئے۔