وفاقی وزارت خزانہ(Ministry of Finance) نے رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اثاثے گروی رکھنے کے علاوہ حکومت کموڈیٹی فروخت کر کے مارکیٹ سے فنانسنگ لے سکے گی، جبکہ کموڈیٹی فروخت کرنے کیلئے حکومت تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ہائبرڈ سکوک فنانسنگ میں مارکیٹ سے کموڈیٹی مارکیٹ میں ہی فروخت کر دی جائے گی، تاہم رواں مالی سال کے دوران پہلی مرتبہ ہائبرڈ سکوک بانڈز کا اجرا کیا جائے گا، ہائبرڈ سکوک بانڈز اجرا کیلئے آئی ایم ایف سے بھی پلان شیئر کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:مریم نواز نے بیٹی کی 13 سال میں گریجویشن کا دعویٰ نہیں کیا
وزارت خزانہ نے این ایچ اے کو سکوک بانڈز جاری کرنے کیلئے اثاثوں کی تفصیلات مانگی ہیں، این ایچ اے کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ تقریبا 7 ہزار ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ مالی سال این ایچ اے کے اثاثوں کا تخمینہ ساڑھے 5 ارب روپے کے لگ بھگ تھا، جبکہ اثاثوں کی اضافی مالیت کے حساب کے مطابق سکوک بانڈز کا اجرا کیا جا سکے گا۔








