مریدکی،بھارت نے آبی گزر گاہوں میں پانی چھوڑ دیا ،مریدکے جوئیانوالہ کے قریب اپر چناب(Upper Chanab Channel) میں شگاف پڑنے سے کئی دیہات کا رابطہ پل ٹوٹ گیا
نالہ ڈیک اور ایم آر لنگ میں شدید طغیانی ،ایم آر لنک کا پانی کناروں سے باہر نکلنے پر خوف و حراس پھیل گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ بھارت نے شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے پاکستان کے برساتی گزرگاہوں میں پانی چھوڑ دیا ہے ۔
مریدکے کے قریب جوئیانوالہ اپر چناب میں پانی کا بہائوزیادہ آنے سے بند ٹوٹ گیا جس سے کئی دیہات کا رابطہ پل پانی میں بہہ گیا ۔
کسانوں زمینداروں دیہاتیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔اسی طرح نالہ ڈیک میں دس ہزار کیوسک اور ایم آر لنک نہر میں بھی پانی زیادہ آنے سے پانی کناروں سے باہر بہنے لگا ہے جس نے زمینداروں کو ارد گرد کے دیہات کو پریشانی سے دو چار کردیا ہے ۔
مزید پڑھیں:آذربائیجان پاکستانیوں کیلئے غیر قانونی ہجرت کا گڑھ بن گیا
ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرکے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے تمام انتظامات کر دیئے ہیں مرات گئے شگاف پُر کرنے کے لئے مشینری جوئیانوالہ اپر چناب پہنچ گئی اور حفاظتی انتظامات شروع کردئیے گئے۔








