ڈیرہ اسماعیل خان میں دیرینہ دشمنی پردو گروپوں میںخونریز تصادم (Deadly Clash)سے 6 افراد قتل جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔پولیس نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے
افسوسناک واقعہ تحصیل پنیالہ کے علاقے شاہ حسن خیل میں پیش آیا، جہاں دو گروپوں کے درمیان مبینہ دیرینہ دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
مزید پڑھیں:تارکین وطن کی ترسیلات زر میں 8.6 فیصد اضافہ،وزیراعظم کااظہارتشکر
حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں امن و امان قائم کرنے اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے مزید پولیس نفری طلب کر لی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔








