بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

14 سال بعد ڈرامہ سیریل ‘کہانی گھر گھر کی’ کی ٹی وی پر واپسی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارت کا مقبول ٹی وی ڈرامہ ‘کہانی گھر گھر کی’  14 سال بعد ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر دکھایا جائے گا۔

 ڈرامے کی پروڈیوسر ایکتا کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شو کے پرومو کی ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’اس وقت میں 25 سالہ پرجوش ٹی وی پروڈیوسر تھی جو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں  اپنی شناخت بنانے کی کوشش کر رہی تھی’۔

ایکتا کپور نے لکھا ‘میں نے  واقعی کچھ اچھا اور بڑا بنانے کا عزم کیا تھا جو معاشرے میں فرق پیدا کرے اور اپنی چھاپ چھوڑ جائے’۔

ڈرامہ پروڈیوسر نے انکشاف کیا کہ ‘کافی منت سماجت کے بعد اداکارہ ساکشی ‘پاروتی’ کا کردار نبھانے کے لیے راضی ہوئی تھیں اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ تُلسی کے ساتھ ہندوستان کی پسندیدہ بہو بن گئیں’۔

ایکتا کے مطابق یہ سیریل 2 اگست بروز منگل سے اسٹار پلس پر دوپہر 3:30 بجے دکھایا جائے گا۔