پاکستانی معروف اداکار احسن خان (Ahsan Khan)کے والد انتقال کر گئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار احسن خان نے اپنے والد کے انتقال کی افسوس ناک خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
اداکار نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے ان کے انتقال پر ایک جذباتی اور دل کو چھو لینے والا پیغام بھی تحریر کیا ہے۔
View this post on Instagram
احسن خان نے لکھا ہے کہ بعض جدائیاں ہمیں زندگی کی سب سے بڑی حقیقت یاد دلاتی ہیں کہ اس دنیا میں کوئی چیز ہمیشہ رہنے والی نہیں اور ہر چیز اللّٰہ ہی کی امانت ہے۔
مزیدپڑھیں:فٹبال ورلڈکپ: فرانس کے کھلاڑیوں پر نسل پرستانہ تبصرہ امیتابھ کو مہنگا پڑ گیا
انہوں نے لکھا ہے کہ میرے والد ایک بے حد شاندار انسان تھے اور آج میں جو کچھ بھی ہوں، اس میں ان کا بنیادی کردار ہے۔
احسن خان نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں جن لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا، محبت کا اظہار کیا اور میرا ساتھ دیا، میں ان سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، آپ کی محبت اور شفقت نے مجھے احساس دلایا کہ میں اس آزمائش میں اکیلا نہیں تھا اور یہ میرے لیے الفاظ سے کہیں بڑھ کر اہم ہے۔
احسن خان کے والد کے انتقال پر مداح، شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین ان سے اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کر رہے ہیں۔








