امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈ مارکی(Ed markey) نے ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر انتظامیہ جنگ جاری رکھتی ہے تو اس کیلئے مالی وسائل کی فراہمی روک دی جائے۔
مزیدپڑھیں:ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینیٹر ایڈ مارکی نے کہا ٹرمپ ایک بار پھر ایران پر حملے کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ جنگ بندی ختم ہو چکی ہے، لیکن کانگریس پہلے ہی 2 جماعتی بنیادوں پر اس لاپروا جنگ کے خاتمے کے حق میں ووٹ دے چکی ہے۔
Trump is attacking Iran again and saying the ceasefire is “over,” but Congress already voted on a bipartisan basis to end this reckless war. If Trump wont stop bombing, Congress must cut off funding. I am leading the effort to slash Trump’s war machine. End the war now. pic.twitter.com/ZFW0pzB6Ap
— Ed Markey (@SenMarkey) July 9, 2026
انہوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ بمباری نہیں روکتے تو کانگریس کو جنگ کیلئے فنڈنگ روک دینی چاہیے، میں ٹرمپ کی جنگی مشینری کے اخراجات کم کرنے کی کوشش کی قیادت کر رہا ہوں، جنگ ابھی ختم کی جائے۔








