فرانس کے اسٹار فٹبالر کائلیان ایمباپے(Kylian Mbappe) نے فیفا ورلڈ کپ(Fifa World Cup) 2026 کے کوارٹر فائنل میں مراکش کے خلاف شاندار گول کرکے ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا۔
انہوں نے میچ کے 60ویں منٹ میں گول اسکور کیا اور اس کے ساتھ ہی ورلڈکپ کی تاریخ میں تیز ترین 20 گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
27 سالہ ایمباپے نے صرف 20 ورلڈ کپ میچز میں 20 گول مکمل کیے، یوں انہوں نے ارجنٹائن کے لیونل میسی کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے یہی سنگ میل 30 میچز میں حاصل کیا تھا۔
Kylian Mbappé.#FIFAWorldCup pic.twitter.com/5s5aqeYFkG
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) July 9, 2026
ایمباپے نے یہ کارنامہ تین ورلڈ کپ ایڈیشنز، 2018، 2022 اور 2026 میں انجام دیا۔
ایمباپے اب 27 سال اور 201 دن کی عمر میں ورلڈ کپ میں 20 گول کرنے والے کم عمر ترین فٹبالر بھی بن گئے ہیں۔
✅ Youngest player to feature in 20 @FIFAWorldCup matches
✅ Fastest player to score 20 @FIFAWorldCup goalsKylian Mbappé on the global stage 👏🇫🇷 pic.twitter.com/1sqZdJGawF
— FIFA (@FIFAcom) July 9, 2026
انہوں نے 2018 میں چار، 2022 میں آٹھ اور رواں ٹورنامنٹ میں اب تک آٹھ گول اسکور کیے ہیں۔
مزیدپڑھیں:گندم 116 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی ،آٹے کے بحران کا خدشہ
اس کے ساتھ ایمباپے فیفا ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچز میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ وہ ناک آؤٹ میچز میں اب تک 12 گول اسکور کرچکے ہیں۔
New record: Congratulations to France’s Kylian Mbappé 🇫🇷
Most FIFA World Cup knockout goals by a football (soccer) player – 12 ⚽🎉
— Guinness World Records (@GWR) July 9, 2026
اس کے علاوہ ایمباپے فرانس کی جانب سے بین الاقوامی فٹبال میں 100 گولز میں براہ راست کردار ادا کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ ان کے نام اب 64 گول اور 36 اسسٹ موجود ہیں۔
رواں ورلڈ کپ میں آٹھ گول اور تین اسسٹ کے ساتھ ایمباپے 1966 کے بعد پہلے فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے دو مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں 10 سے زائد گول کنٹریبیوشنز ریکارڈ کیں۔
ناک آؤٹ مرحلے میں ان کے 14 گول کنٹریبیوشنز بھی لیونل میسی کے برابر ہو گئے ہیں جو گزشتہ 60 برسوں میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ ہیں۔








