بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معروف برطانوی گلوکارہ بونی ٹائلر چل بسیں

اپنے منفرد انداز اور جادوئی آواز سے دنیا بھر کے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی معروف برطانوی گلوکارہ بونی ٹائلر() 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

بونی ٹائلر گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور پرتگال کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھیں، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں۔بونی ٹائلر کو اپنے ابتدائی البم “دی ورلڈ اسٹارٹس ٹونائٹ” سے موسیقی کی دنیا میں غیر معمولی اور بریک تھرو شہرت ملی۔

تاہم ان کے شہرہ آفاق گانے “ٹوٹل اکلیپس آف دی ہارٹ نے دنیا بھر میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے اور دھوم مچائی۔ وہ اپنی مخصوص بھاری اور کھرکھری آواز اور منفرد گلوکاری کے انداز کی وجہ سے موسیقی کے حلقوں میں بے حد مقبول تھیں۔

مزیدپڑھیں:گلگت بلتستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اپنے طویل اور کامیاب میوزک کیریئر کے دوران بونی ٹائلر کے 18 سے زائد میوزک البمز ریلیز ہوئے، جن میں سے بیشتر نے عالمی میوزک چارٹس پر سرفہرست پوزیشنز حاصل کیں۔

موسیقی کی دنیا میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں معتبر ترین ‘گریمی ایوارڈز’ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔ ان کے انتقال پر دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں اور موسیقی کی دنیا سے وابستہ شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔