بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی آئی ٹی کمپنیوں پر بڑا الزام، امریکا میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا

دنیا بھر میں بھارتی کمپنیوں کے مالی اور سائبر فراڈ(Cyber Fraud) کا دھندہ زور پکڑ گیا، یکے بعد دیگرے سکینڈل سامنے آنے لگے۔

ایچ ون بی ویزہ فراڈ میں بھارتی کمپنیوں کے ملوث ہونے پرمودی حکومت کو امریکا میں بھی شرمندگی کا سامنا ہے۔ بھارتی جریدہ کے مطابق امریکا میں ایچ ون بی اور پرم ویزا پروگرامز میں مبینہ فراڈ کی بڑی تحقیقات شروع ہوگئیں، امریکی عہدیدارکے مطابق تحقیقات کے دائرے میں شامل کمپنیوں میں بھارتی آئی ٹی کمپنی کو گنیزنٹ کا نام بھی شامل ہے۔

بھارتی جریدہ کے مطابق یہ تحقیقات امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس کررہی ہے، جعلی ویزا درخواستوں سے غیر ملکی کارکنوں کے استحصال اور امریکی کارکنوں کو نقصان پہنچانے والی سکیموں کا انکشاف ہوا۔

مزیدپڑھیں:امریکہ: پام بیچ ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے ڈونلڈ جے ٹرمپ ایئرپورٹ رکھ دیا گیا

امریکی محکمہ محنت کے انسپکٹر جنرل انتھونی ڈی ایسپوزیتو کے مطابق سکینڈل میں ملوث کمپنیوں کو سمن جاری کرکے کئی معاملات کی چھان بین کی جارہی ہے، تحقیقات کے دائرے میں شامل کمپنیوں میں بھارتی آئی ٹی کمپنی کو گنیزنٹ کا نام بھی شامل ہے۔ امریکا میں ویزا فراڈ کے سکینڈل نے عالمی سطح پر بھارت کے جھوٹ، مالی بدعنوانی اور سائبر جرائم کے منظم دھندے کو بے نقاب کر دیا۔