بانی پی ٹی آئی عمران خان(Imran khan) اور جمائمہ(Jemaima) کا تاریخی برطانوی گھر برائے فروخت ہے۔
برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان اور ان کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے ساتھ شادی کے دوران اور طلاق کے بعد کئی برسوں تک مقیم رہے، 2 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈز (25 ملین پاؤنڈز) کی طلب کردہ قیمت کے ساتھ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
اورملی لاج کے نام سے معروف یہ 10 بیڈ رومز پر مشتمل الگ تھلگ پراپرٹی جنوب مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں ’ہیم کامن‘ پر رچمنڈ پارک کے قریب واقع ہے۔
مزیدپڑھیں:شادی اور طلاق میرا فیصلہ، کسی اور کو قصور وار نہیں ٹھہراتی: میرا سیٹھی
پراپرٹی کی تفصیلات کے مطابق جارجین دورِ حکومت کے ابتدائی دنوں کا یہ گھر تقریباً 15814 مربع فٹ رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جس میں 7 باتھ رومز، باغات اور ایک کاٹیج شامل ہے۔
یہ وہی مقام ہے جہاں سے عمران خان نے 2006 میں ملک کی تاریخ کے بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد باقاعدگی سے شوز اور پیغامات ریکارڈ کروائے تھے۔








