پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی(Saboor aly) اپنے حالیہ تھائی لینڈ ٹرپ کی تصاویر کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔
صبور علی نے ٹرپ کے دوران ساحلِ سمندر سے متعدد تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن میں وہ مغربی طرز کے ملبوسات اور بیچ ویئر میں نظر آئیں۔
ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا، تاہم متعدد صارفین نے ان کے لباس اور انداز پر تنقید کی۔
View this post on Instagram
مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2026: کون سی ٹیمیں سیمی فائنل میں ٹکرائیں گی؟ فیصلہ ہوگیا
ایک صارف نے تبصرہ کیا، عام طور پر شادی کے بعد لوگ زیادہ سنجیدہ ہو جاتے ہیں، لیکن یہاں تو معاملہ اس کے برعکس نظر آتا ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا، افسوس کہ ایسے لباس اپنے ملک میں نہیں پہنے جا سکتے، اس لیے دوسرے ممالک جا کر تصاویر شیئر کی جاتی ہیں۔
View this post on Instagram
دوسری جانب صبور علی کے مداحوں نے انہیں سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو اپنی ذاتی زندگی اور لباس کے انتخاب کا حق حاصل ہے اور سوشل میڈیا پر غیر ضروری تنقید سے گریز کیا جانا چاہیے۔








