بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تیسری شادی کے بعد عامر خان کا بڑا فیصلہ، پورے خاندان کو ایک ہی چھت تلے لانے کی تیاری

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان(Aamir Khan) نے تیسری شادی کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے گزشتہ ہفتے اپنی دیرینہ دوست اور کاروباری شراکت دار گوری سپراٹ سے قریبی عزیزوں اور دوستوں کی موجودگی میں سادہ تقریب کے دوران شادی کی تھی۔

اب اطلاعات ہیں کہ عامر خان ممبئی کے علاقے پالی ہِل میں ایک ایسی رہائش گاہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جہاں ان کے خاندان کے تقریباً تمام افراد ایک ہی عمارت میں رہ سکیں۔

رپورٹس کے مطابق بیلا وسٹا اور مرینا اپارٹمنٹس نامی دو ملحقہ رہائشی منصوبوں کی ازسرِ نو تعمیر کی جائے گی۔

عامر خان پہلے ہی بیلا وسٹا میں متعدد اپارٹمنٹس کے مالک ہیں، جبکہ انہوں نے نئے منصوبے میں مزید فلیٹس خریدنے کے لیے 100 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔

مزیدپڑھیں:سعودی عرب کا نیا ‘پیکیج ویزا’ کیا ہے اور اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

بتایا جا رہا ہے کہ ان تمام اپارٹمنٹس کو ملا کر ایک بڑی اسکائی ولا تعمیر کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق عامر خان کے بڑے بیٹے جنید خان کے لیے ایک الگ منزل مختص ہوگی، جبکہ عامر خان، ان کی اہلیہ گوری سپراٹ اور گوری کے پہلے شوہر سے بیٹے کے لیے 2 منزلیں رکھی جائیں گی۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عامر خان اپنی والدہ زینت حسین اور بہنوں نکہت خان اور فرحت خان کے لیے بھی اسی عمارت میں رہائش کا انتظام کر رہے ہیں۔

مزید یہ کہ عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ اور ان کے بیٹے آزاد کے لیے بھی اسی رہائشی منصوبے میں ایک اپارٹمنٹ مختص کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔