بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کا جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف نظرثانی اپیل واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف عمران خان کے دور حکومت میں کی گئی نظرثانی کی اپیل واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سابقہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کی گئی تھی تاہم حکومت کی جانب سے اسے کابینہ میں زیر بحث نہیں لایا گیا تھا۔ نظرثانی اپیل کے حوالے سے وزیراعظم کی ایڈوائس بھی موجود نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس وقت کے وزیرقانون فروغ نسیم اس اپیل کو بائی ہینڈصدرمملکت کے پاس لے کر گئے تھے اور انہوں نے براہ راست منظوری لے کر سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کردی تھی۔موجودہ اتحادی حکومت کی جانب سے آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس نظرثانی اپیل کو واپس لینے کی منظوری دی جائے گی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ان کی فیملی اوراکانٹس سے متعلق اس وقت عمران خان کی ہدایت پر یہ اپیل دائر کی گئی تھی۔ اس وقت فیصلہ جسٹس قاضی فائزعیسی کے حق میں آگیاتھا، جس کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائرکی گئی تھی، جو اِس وقت سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے ۔