متحدہ عرب امارات میں اپنی اور فیملی کی سالگرہ تاریخوں کے نمبر منتخب کرنے الے بھارتی شہری نے 3 کروڑ درہم کی لاٹری جیت لی
متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی شہری کی 30 ملین درہم کی لاٹری((30 million Darham latroi نکل آئی مگر اس کے پیچھے اصل کہانی سالگرہ کی تاریخوں کے نمبر ہیں جو انہوں نے لاٹری میں منتخب کیے۔
سنیل کمار جو بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھتے ہیں مگر متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں انہوں نے یو اے ای لاٹری میں حصہ لیا اور دوسری سب سے بڑی 30 ملین درہم کی لاٹری جیت لی مگر ان کی کہانی کچھ دلچسپ ہے۔
سنیل کمار کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاٹری میں کوئی بھی نمبر (Random number) منتخب کرنے کے بجائے سوچا کہ کیوں نہ وہ اپنی اور فیملی کی سالگرہ کی تاریخیں منتخب کرکے قسمت آزمائیں۔
سنیل کمار کے مطابق انہوں نے سب سے پہلی اپنی بیٹی کے سالگرہ کا نمبر درج کیا پھر اپنی اور اس کے بعد اپنی بیوی کے سالگرہ کی تاریخوں کے نمبر منتخب کیے اور لاٹری میں حصہ لے لیا۔
یکم جولائی کو جب یو اے ای لاٹری کا اعلان ہوا تو سنیل کمال 30 ملین درہم کے مالک بن چکے تھے اور وہ جب انہیں یہ معلوم ہوا تو انہیں پہلے اس بات کا یقین نہیں آیا جس کے بعد سنیل نے اپنا ٹکٹ اپنے دوست کو دکھایا جس کے بعد بہرحال انہیں یقین نہیں آیا کہ وہ 30 ملین ڈالر کی بڑی رقم جیت چکے ہیں۔
سنیل اپنی اس رقم کو باقی کاموں کے ساتھ بیٹی کے تعلیم پر خرچ کرکے انہیں ڈاکٹر بنانا چاہتےہیں کیونکہ یہ نمبر سنیل کے لیے لاٹری نمبر سے زیادہ اہم اس لیے بھی ہیں کیونکہ ان کی 7 سالہ بیٹی کی پیدائش شادی کے 12سال کے طویل عرصے بعد ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:لاہور، آٹا مہنگا، روٹی کی قیمت 4 روپے، نان کی قیمت 10 روپے اضافہ
سنیل کا کہنا ہے کہ جب انہیں انعامی رقم ملے گی تو وہ اپنی بیٹی کے لیے ایک تحفہ خریدیں گے، اپنا گھر بنائیں گے، کام سے کچھ وقت کے لیے آرام لینگے اور اپنے کچھ عزیزوں کی مدد بھی کرینگے۔ واضح رہے یو اے ای لاٹری پہلی لائسنس یافتہ لاٹری ہے جسے متحدہ عرب امارات کی جنرل کمرشل گیمنگ ریگولیٹری اتھارٹی ریگولیٹ کرتی ہے۔









