شہر قائد میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں پولیس نے ٹارگیٹڈ کومبنگ آپریشن(Combing Operation) کیا۔ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق تھانہ گلشن معمار کےجنجار گوٹھ، بہادر گوٹھ، فرید گوٹھ، قادر بخش گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے کومبنگ وسرچ آپریشن کیا۔
کومبنگ وسرچ آپریشن ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے کیا گیا۔کومبنگ وسرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے کئی مقامات کی تلاشی لی گئی۔
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ اشخاص کی تصدیق بھی کی گئی۔کومبنگ/سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی او سرجانی ٹاؤن کی زیرنگرانی ایس ایچ او گلشن معمار ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دیے۔
مزیدپڑھیں:کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی
ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔









