بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوناکشی اور ظہیر کے رشتے سے متعلق سلمان خان کی حیران کن پیشگوئی

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا(Sonakshi Sinha) اور ان کے شوہر ظہیر اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان(Salman Khan) نے ان کے تعلق کو اس وقت بھانپ لیا تھا جب دونوں نے خود بھی اس کا اعتراف نہیں کیا تھا۔

دونوں حال ہی میں نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے تعلق سے متعلق دلچسپ یادیں شیئر کیں۔

سوناکشی سنہا نے بتایا کہ سلمان خان نے دونوں کی پہلی ملاقات اپنی ایک پارٹی میں کروائی تھی، وہ ہمارے درمیان بڑھتی قربت کو بخوبی محسوس کر چکے تھے۔

اداکارہ کے مطابق ہم دونوں کے درمیان سب کچھ واضح تھا اور سلمان خان اتنے سادہ نہیں ہیں کہ انہیں کچھ سمجھ نہ آئے، جب بھی وہ مجھ سے پوچھتے، میں یہی کہتی کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔

سوناکشی نے بتایا کہ ایک دن سلمان خان نے مجھے بلا کر کہا کہ دیکھو، ایک دن تم دونوں کا بریک اپ ہو گا، تم یہاں آ کر روؤ گی اور وہ وہاں آ کر روئے گا، میں تم دونوں سے محبت کرتا ہوں، اس لیے میں کسی ایک کا ساتھ نہیں دینا چاہتا۔

مزیدپڑھیں:لاہور میں کئی پمپس پر پیٹرول کی قلت

اداکارہ کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی یہ بات سن کر ہم دونوں حیران رہ گئے کیونکہ انہوں نے ہمارے رشتے کا اندازہ پہلے ہی لگا لیا تھا۔

ظہیر اقبال نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انہیں کچھ بتایا بھی نہیں تھا، لیکن سلمان خان کو پہلے ہی سب معلوم ہو چکا تھا۔

ظہیر کے مطابق ایک ٹریکنگ ٹرپ کے دوران سلمان خان نے مجھ سے صرف اتنا کہا کہ سب نظر آ رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سلمان خان نے نہ کوئی سوال کیا اور نہ ہی مزید بات چھیڑی، مگر ان کا اشارہ دونوں کے تعلق کی طرف تھا۔

رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی بریک اپ سے متعلق پیش گوئی درست ثابت نہ ہو سکی۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے تقریباً 7 سال تک خاموشی سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا، 2022ء میں فلم ڈبل ایکس ایل میں ایک ساتھ کام کیا اور پھر جون 2024ء میں ممبئی میں سادہ تقریب کے ذریعے شادی کر لی۔