بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران (Iran)نے امریکی بحری جہاز پر حملے اور بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج نے شمالی بحرِ ہند میں امریکی بحری جہاز پر کروز میزائل سے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملے جاری رہے تو بھرپور جوابی کارروائی کریں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے بھی بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزیدپڑھیں:امریکا نے 85 پاکستانی طلبا اور محققین کو فل برائٹ اسکالر شپ فراہم کر دیں

پاسداران انقلاب کے مطابق بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کے علاوہ مصنوعی ذہانت کے مرکز کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون سے تباہ کر دیا گیا ہے۔