بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 بھارت میں ملاوٹ شدہ شراب پینے سے 38 افراد ہلاک

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت میں ملاوٹ شدہ شراب پینے سے 38 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد اسپتال پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ملاوٹ شدہ شراب پینے سے 38 افراد ہلاک جبکہ دیگر ایک درجن سے زائد بیمار ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔
ایک سینئر حکومتی عہدے دار کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں گجرات کے اضلاع میں ہوئیں جہاں شراب کی تیاری اور خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے، فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ شراب میں کون سا کیمیکل استعمال کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطاق پولیس نے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جو غیر قانونی طور پر اس مضر صحت شراب کی فروخت میں ملوث تھے۔
اس سے قب بھارتی ریاست پنجاب میں بھی 2020ء میں ناقص شراب پینے سے 120 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔