بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانیہ میں نیوز چینلز آج سے پہلی بار کراؤن کورٹ سے ججوں کے سزا کے ریمارکس نشر کریں گے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں قانون میں تبدیلی کےبعدنیوز چینلز آج سے پہلی بار کراؤن کورٹ سے ججوں کے سزا کے ریمارکس نشر کریں گے،عوام کوججوں کی جانب سےسزادینےکی استدال کی وضاحت ہوگی اور وہ بہتراندزمیں فیصلےکی تہہ تک پہنچیں گے،برطانیہ میں اس اقدام سےکچھ اعلیٰ عدالتیںبشمول مرکزی فوجداری عدالت جسےعام طورپراولڈبیلی کےنام سےجاناجاتاہےکھلیں گی،آج جنوبی لندن میں داداکاقتل کرنیوالےمجرم کاکیس نشرکیاجائیگا،حکام کےمطابق کسی بھی سزا کے دوران صرف جج کو ہی فلمایا جائے گا جو متاثرین، گواہوں اور ججوں کی رازداری کے تحفظ کے لیے نشر کیا جاتا ہے۔