بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیفا ورلڈ کپ کی گولڈن بوٹ ریس، کیا میسی آج ایمباپے کو پیچھے چھوڑ پائیں گے؟

فیفا ورلڈ کپ(Fifaworldcup) 2026 کے گولڈن بوٹ کی ریس میں شامل لیونل میسی کیا آج ایونٹ کے ٹاپ اسکورر فرانسیسی کھلاڑی کلیان ایمباپے کو پیچھے چھوڑ پائیں گے؟

فرانس کے کلیان ایمباپے رواں ورلڈ کپ میں 10 گول کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ ان کے ورلڈ کپ میچز کا اختتام ہوگیا ہے۔

تاہم گولڈ بوٹ کی ریس میں دوسرے نمبر پر لیونل میسی ہیں جن کے گولز کی تعداد 8 ہے، البتہ ان کےلیے آج کا فائنل مقابلہ اس ریس کو جیتنے کیلئے ایک اہم موقع ہوگا۔

میسی کو سب سے آگے نکلنے کیلئے آج فائنل میں تین گول درکار ہیں۔ اگر گول پر مقابلہ برابر رہا تو گولڈن بوٹ کا فیصلہ زیادہ اسسٹس کے ٹائی بریکر پر ہوگا۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت ایمباپے اور میسی کے اسسٹس کی تعداد بھی چار، چار برابر ہے۔ ایسے میں فائنل مقابلے میں میسی نے دو گول اسکور کیے تو انہیں گولڈن بوٹ کا حق دار ہونے کےلیے ایک گول میں اسسٹ کا کردار بھی ادا کرنا ہوگا۔

مزیدپڑھیں:کراچی: سمندر میں ڈوبنے والے 6 نوجوانوں کو بچا لیا گیا، 2 کی حالت تشویشناک

اگر گولز اور اسسٹ دونوں برابر ہوئے تو جس پلیئر نے کم منٹ کھیلے ہونگے اس کو برتری ملے گی۔

یہاں فرانس کے ایمباپے نے پورے ٹورنامنٹ میں 769 منٹ کھیلے ہیں جبکہ میسی اب تک 712 منٹ کھیل چکے ہیں، فائنل مکمل کھیلنے پر میسی کے ورلڈکپ میں منٹ زیادہ ہو جائیں گے اور گولڈن بوٹ کا ایوارڈ ایمباپے کو دے دیا جائے گا۔