بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

43 ملکوں میں 31 ہزار سے زائد اسکائی ڈائیوز، نیا عالمی ریکارڈ قائم

دنیا بھر کے 43 ممالک میں ایک ہی دن کے دوران مجموعی طور پر 31075 اسکائی ڈائیوز (skydives)مکمل کر کے ایک دن میں سب سے زیادہ ریکارڈ شدہ اسکائی ڈائیوز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔

ورلڈ اسکائی ڈائیونگ ڈے کے موقع پر منعقد ہونے والے اس عالمی ایونٹ کو امریکی پیراشوٹ ایسوسی ایشن، آسٹریلین پیراشوٹ فیڈریشن، برٹش اسکائی ڈائیونگ اور کینیڈین اسپورٹ پیراشوٹنگ ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر منظم کیا۔

اس ایونٹ نے 2024 میں قائم ہونے والا 30351 اسکائی ڈائیوز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔


منتظمین کے مطابق اس مہم میں ہر سطح کے اسکائی ڈائیورز نے حصہ لیا، جن میں پہلی مرتبہ ٹینڈم جمپ کرنے والے افراد بھی شامل تھے۔

مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈ کپ: فائنل کون جیتے گا؟ اے آئی سپر کمپیوٹر نے بڑی پیشگوئی کر دی

امریکی پیراشوٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر البرٹ برکٹولڈ نے کہا کہ ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے ہی بنتے ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے اس کھیل کا جشن منانے کے لیے حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ اسکائی ڈائیونگ کے بڑھتے ہوئے رجحان اور نئے شوقین افراد کی دلچسپی کا ثبوت ہے۔