بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کاغان میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 نوجوان جاں بحق ،3زخمی

ناران(Naran) ،کاغان کی سیر المناک سانحے میں بدل گئی ، سیرو تفریح کو جانے والے سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

خان پور سے ناران،  کاغان کی سیر کے لیے جانے والی کار کاغان پہاڑیوں سے کھائی میں گرنے سے حادثے کا شکار ہوگئی،  حادثے میں دو افراد جابحق 3 زخمی ہوگئی، افسوس ناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں خانپور کا رہائشی 22 سالہ حمزہ قدیر اور نواب شاہ کا رہائشی 20 سالہ عرفان مغل شامل ہیں جو آپس میں کزن تھے۔

مزید پڑھیں:ٹیسلا نے بچوں کیلئے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی

ریسکیو ذرائع کے مطابق عرفان مغل اپنے کزنز کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے ناران کاغان گیا ہوا تھا، حادثے میں زخمی ہونے والوں میں اسامہ بھی شامل ہیں جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

افسوسناک خبر خان پور پہنچتے ہی شہر کی فضا سوگوار ہو گئی ، گھروں میں کہرام مچ گیا ، دونوں جاں بحق نوجوانوں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں خان پور اور نواب شاہ کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں۔