عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں(Gold Rates) میں آج پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا۔
آل پاکستان صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے کا ہوگیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 7 روپے بڑھ کر 6 ہزار 403 روپے ہوگئی ہے۔
مزیدپڑھیں:مری جانے والے سیاح ہوشیار ! اہم ایڈوائزری جاری
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 46 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 4 ہزار 114 ڈالر کا ہو گیا ہے۔









