معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ(Arjit Singh) نے جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج کے دوران طلبہ پر دہلی پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال اور لاٹھی چارج کی مذمت کی ہے۔
ارجیت سنگھ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر احتجاج کے حوالے سے متعدد تبصرے کیے اور کہا کہ طلبہ کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے لکھا ’ویڈیوز دیکھ رہا ہوں جن میں یونیفارم پہنے ہوئے انسان غنڈوں جیسا رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔‘
ایک دوسری پوسٹ میں انہوں نے لکھا، ’یار، اب تو یہاں طلبہ کو مارا جا رہا ہے، ہیلو نیتا، منتری! ہیلو دہلی پولیس، کیا آپ لوگوں کو شرم نہیں آتی؟ بھائی، یہ کیا چل رہا ہے! کیا آپ نے خود کو خدا سمجھ لیا ہے؟ ہر چیز یاد رکھی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:ہاؤسنگ اسکیم، 27 ہزار سے زائد قرض درخواستیں منظور
ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ اریجیت نے اپنا احترام کھو دیا جس پر گلوکار نے کہا، مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ کوئی میری عزت کرتا ہے یا نہیں اور نہ ہی مجھے کسی کے خیالات سے کوئی لینا دینا ہے، ہر کوئی اپنی رائے رکھ سکتا ہے، میرا مداح ہونا مجھے اس بات کا پابند نہیں بناتا کہ میں آپ سے صرف خوشامدانہ یا میٹھی باتیں کروں۔









