آزاد جموں و کشمیر انتخاب(Ajk elections) کے لیے ملک بھر سے سیکیورٹی اہلکار بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی محکمہ داخلہ نے تمام متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نفری کے ہمراہ 15 ایس پیز اور 48 ڈی ایس پیز بھی کشمیر جائیں گے۔
سب سے زیادہ 14 ہزار پولیس اہلکار پنجاب سے بھجوائے جائیں گے جب کہ سندھ 2ہزار، خیبرپختونخوا 500، بلوچستان 200 اور جی بی سے 100 اہلکار جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:اسپینش اسٹار فٹبالر کے لمبے بالوں کے پیچھے چھپی جذباتی کہانی سامنے آگئی
مجموعی طور پر ملک بھر سے 16ہزار 800 اہلکاروں کو بھجوایا جائے گا۔ الیکشن ڈیوٹی پر 30 فیصد مسلح اور 70 فیصد ڈنڈا برادر فورس موجود رہےگی۔
پنجاب ہائی وےپٹرولنگ، راٹس منیجمنٹ فورس، پنجاب کانسٹیبلری اور ضلع پولیس اہلکار شامل ہوں گے۔









