بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹرمپ نے باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑی لیبرون جیمز کو نسل پرست قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) نے باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑی لیبرون جیمز (LeBron James)کو نسل پرست قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے لیبرون جیمز کو وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران نسل پرست قرار دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے دونوں کھلاڑیوں کے موازنے پر کہا کہ مائیکل جارڈن ان کے دوست ہیں، وہ ان کے ساتھ گولف کھیلتے ہیں اور ان کے نزدیک جارڈن ہی تاریخ کے بہترین باسکٹ بال کھلاڑی ہیں جبکہ لیبرون نسل پرست ہے۔

مزیدپڑھیں:شام میں مسافر بس اور فورسز کی گاڑی میں تصادم، 35 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ لیبرون جیمز ماضی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے رہے ہیں۔