بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹرانسپورٹ کمپنی نیازی ایکسپریس کا ایئرلائن کے قیام کا فیصلہ، بنیادی تیاریاں مکمل

لاہور، پاکستان کی معروف نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نیازی ایکسپریس نے ایئر لائن کے شعبے میں قدم رکھنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، کمپنی نے مجوزہ ایئر لائن کے نام پر مشاورت کا عمل بھی شروع کر دیا ہے جبکہ سول ایوی ایشن سے متعلق ابتدائی ورکنگ اور لیز پر طیاروں کے حصول کے حوالے سے ابتدائی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔

ٹرانسپورٹ کمپنی کے سی ای او اعظم خان نیازی کے مطابق ملکی اور بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے جس کے لیے ایسا آپریشنل ماڈل تیار کیا جا رہا ہے کہ طیارے مختصر دورانیے کی پروازیں مکمل کر کے اسی روز واپس آ سکیں تاکہ آپریشنل اخراجات کو موثر انداز میں کنٹرول کیا جا سکے اور مسافروں کو مناسب کرایوں پر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

اعظم خان نیاز ی کا کہنا ہے کہ کمپنی مرحلہ وار اپنے فضائی آپریشن کو وسعت دے گی اور کم کرایوں کے ذریعے عوام کو معیاری سفری سہولت فراہم کرنا اس کی اولین ترجیح ہوگی۔ مجوزہ منصوبے پر تفصیلی فنانشل اور آپریشنل ورکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:کوٹلی، نجی رہائشگاہ سے پولنگ بیگز برآمد، 2 پریزائیڈنگ افسران گرفتار

جس کی بنیاد پر ایئر لائن کے کامیاب آغاز کے لیے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا جا چکا ہے، ایئرلائن کا نام ، باقاعدہ آغاز، اور پروازوں کے شیڈول سے متعلق حتمی اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔