بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی،اورنگی ساڑھے گیارہ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 اہلکار شہید

کراچی کے علاقے اورنگی ساڑھے گیارہ نمبر پر پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شاہین فورس کے اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار 2 مشکوک افراد کو روکا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ شفافیت سے مکمل ہوا، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ شہید ہوگیا۔