بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور، اٹارنی جنرل کے گھر چھاپےکا معاملہ، ایس پی کینٹ معطل، انکوائری شروع

لاہور: اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے گھر پر پولیس چھاپے کے معاملے پر ایس پی کینٹ کوعہدے سے ہٹا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق چھاپے کے معاملے پر سی سی پی او نے 2 افسران کو انکوائری افسر مقررکردیا ہے، دونوں افسران نے واقعے کی جگہ کا جائزہ لیا۔پولیس کے مطابق دونوں افسران انکوائری مکمل کرکےسی سی پی او کو رپورٹ بھجوائیں گے۔

اس سے قبل اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے گھر غلط فہمی کی بنیاد پر پر پولیس کی نفری لانے پر ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بجلی بلزیا ٹیکس وصولی کا ہتھیار؟ قوم کی جیب پر 476 ارب کا ڈاکہ، قائمہ کمیٹی

اٹارنی جنرل کے ڈرائیور نے بتایا کہ صرف ملازم گھر پر تھے، پولیس اہلکاروں نےگھر کے باہر رکھےگملے بھی توڑ دیے، پولیس پارٹی جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم بھی ساتھ لےگئی تھی۔اطلاع ملنے پر اٹارنی جنرل میٹنگ سے فارغ ہوکر واپس گھر پہنچے تو پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج ڈیلیٹ کرکے ڈی وی آر واپس کرگئی۔