بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

گاسکو:  قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز جیولین تھرو مقابلے کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ قومی اتھلیٹ محمد یاسر سلطان فائنل میں جگہ نہ بنا سکے۔قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے ٹاپ 12 اتھلیٹ میں جگہ بنا لی، گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں جیولین تھرو کا فائنل کل ہوگا۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 78.63میٹر کی پھینکی، دوسری تھرو ضائع ہوگئی، جبکہ تیسری تھرو 75.65 میٹر کی پھینکی۔پاکستان ہی کے محمد یاسر کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی، انہوں نے دوسری تھرو 71.42 میٹر کی پھینکی جبکہ تیسری تھرو 74.36 میٹر کی پھینکی۔

مزید پڑھیں:ممبئی ، سلمان خان نے باندرہ ویسٹ میں اپنا اپارٹمنٹ 3.50 کروڑ میں فروخت کر دیا

پہلی تھرو میں بھارت کے نیرج چوپڑا پاکستانی ارشد ندیم سے پیچھے رہے، بھارت کے نیرج چوپڑا نے دوسری تھرو 79.61 میٹر کی پھینکی۔ادھر میاں چنوں میں ارشد ندیم کا کوالیفائنگ راؤنڈ دیکھنے کے لیے اہل علاقہ کی بڑی تعداد ان کے گھر جمع ہوگئی، ان کے گھر میں میلے کا سماں رہا، گاؤں کے لوگ ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے ان کے گھر اکٹھے ہوئے اور ان کیلئے دعائیں کیں۔