بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد وفاقی حکومت اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 31 جولائی 2026ء کیلئے ہوگا۔

وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے 30 جولائی کو جاری کردہ پریس ریلیز کےمطابق پیٹرول (موٹر اسپرٹ) پیٹرول کی قیمت میں 1.09 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 335.06 روپے سے بڑھ کر 336.15 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن
ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) ڈیزل کی قیمت میں 2.42 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے اس کی قیمت 390.62 روپے سے بڑھ کر 393.04 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت کیا گیا ہے۔