بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتا، 4 لاشیں مل گئیں، سرچ آپریشن جاری

پاکستان میں موجود دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ ہونے والے 10کوہ پیماؤں میں سے 4 کی لاشیں مل گئیں،دیگر لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

الپائن کلب پاکستان کےمطابق کوہ پیما 8,047 میٹر بلند براڈ پیک سر کرنے کی مہم پر تھے کہ برفانی تودے کی زد میں آگئے،جس کے بعد ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

حکام کےمطابق سرچ ٹیم کی قیادت معروف پاکستانی کوہ پیما سربازخان کررہے ہیں،جبکہ لاپتا ٹیم میں امریکی، نیپالی، عمانی اور پاکستانی کوہ پیما شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں دشوار گزارعلاقےمیں لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش میں مصروف ہیں،تاہم خراب موسمی حالات کے باعث امدادی کارروائیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ

واضح رہےکہ براڈ پیک سطح سمندر سے 8,047 میٹر بلند دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی ہے،جو قراقرم کے پہاڑی سلسلےمیں کے ٹو کے قریب واقع ہے اوردنیا بھر کے کوہ پیماؤں کے لیے انتہائی دشوار چوٹیوں میں شمارکی جاتی ہے۔