ڈیرہ اسماعیل خان(Dera Ismail Khan) میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی موبائل پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی فقیر حسین اور ہیڈ کانسٹیبل وزیر خان شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب متاثرہ پولیس موبائل درابن سے واپس آ رہی تھی۔ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر اچانک فائرنگ کر دی، جس سے اے ایس آئی فقیر حسین اور ہیڈ کانسٹیبل وزیر خان موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
مزیدپڑھیں:نجی سکولوں کیلئے ہفتہ وار ورکنگ ڈیز سے متعلق اہم وضاحت آگئی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
پولیس نے شہید اہلکاروں کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔









