تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش(rain) کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جہاں چھاچھرو، اسلام کوٹ اور نگرپارکر میں بادل جم کے برسے۔
اسلام کوٹ میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ بارش سے بچنے کے لیے دس مزدوروں نے ایک درخت کے نیچے پناہ لی تھی، اسی دوران وہاں آسمانی بجلی گر گئی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں تاج محمد شاہ، ساجن میگھواڑ اور ساجن کا کم عمر بیٹا شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش اور گرج چمک کے دوران کھلے مقامات اور درختوں کے نیچے پناہ لینے سے گریز کریں۔









