بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج ہلاک، 1میجر شہید

میجر حافظ احسان الہٰی نے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،آپریشن کے دوران 5 بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے: آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی میں 5 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا۔جس کے دوران 5 بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجرحافظ احسان الہٰی شہید ہوگئے، میجر حافظ احسان الہٰی نے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

مزید پڑھیں:پاک چین دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: فیلڈ مارشل

مارے گئےخوارج سےاسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے اداروں کےخلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، مارے گئے خوارج بےگناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔