سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے کراچی کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری الرٹ میں صارفین کو آگاہ کیا گیا کہ آج رات کراچی کے ابوالحسن اصفہانی روڈ سے معمار تک 16 انچ قطر کی نئی گیس پائپ لائن کی کمیشننگ کا کام شیڈول ہے جس میں اس روڈ پر واقع تمام متعلقہ TBSs کو اس نئی پائپ لائن پر منتقل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:سام سنگ کے نئے جدید ترین فون کیسے ہیں؟ لیک نے فینز کے ہوش اڑا دیئے
الرٹ میں کہا گیا کہ اس اہم کام کی تکمیل کیلیے آج رات 10 بجے سے اتوار کی صبح 10 بجے تک درج ذیل علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔










