بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راجن پور: سویاں کھانے سے بچہ جاں بحق، 37 افراد اسپتال منتقل

راجن پور(Rajanpur) کے علاقے عمرکوٹ میں مبینہ طور پر سویاں کھانے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سویاں کھانے سے ایک ہی خاندان کے 37 افراد کی حالت غیر ہوئی تھی، بعدازاں 30 متاثرین کو ڈسٹرکٹ اسپتال اور 7 کو ٹی ایچ کیو روجھان منتقل کیا گیا۔

متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:پاور یا پیکیج سے زیادہ میرے لیے کام کی آزادی اہم ہے، یونس خان

پولیس کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سویاں کھانے کے بعد تمام افراد کی حالت غیر ہوئی۔

پولیس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔