بھارتی صحافی نے معروف بولی وڈ اداکار ارمیلا ماتونڈکر(Urmila Matondkar) کی نامور فلمساز سے خفیہ شادی کا دعویٰ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق فلمساز رام گوپال ورما اور ارمیلا ماتونڈکر کے بارے میں 1990 کی دہائی میں ڈیٹنگ کی افواہیں تھیں، تاہم اب ایک سینئر صحافی نے دعویٰ کیا کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور انہوں نے خفیہ شادی بھی کر رکھی تھی۔
بولی وڈ کے تجربہ کار صحافی جیوتی وینکٹیش نے کہا کہ نامور اداکار چرن جیوی نے ارمیلا ماتونڈکر اور رام گوپال ورما کی شادی کی خبر ان کے ساتھ شیئر کی تھی، چرن جیوی نے مجھے بتایا: ’بطور صحافی آپ ہر چیز کے بارے میں لکھتے ہیں، پھر آپ نے رام گوپال ورما کی ارمیلا ماتونڈکر سے شادی کے بارے میں کیوں نہیں لکھا؟‘
چرن جیوی نے صحافی کو بتایا کہ شادی آندھرا پردیش کے ایک مندر میں ہوئی تھی اور انہیں اس پنڈی کا فون نمبر بھی دیا جس نے رسومات ادا کی تھیں۔
اگرچہ جیوتی وینکٹیش یہ خبر شائع کرنے کیلیے بالکل تیار تھے لیکن ان کے مطابق کہانی باہر لانے سے پہلے انہوں نے خبر کی تصدیق کیلیے ارمیلا ماتونڈکر کو فون کیا مگر ان کی اس کال پر اداکارہ رونے لگیں۔
مزیدپڑھیں:جنگ کے اثرات برقرار، پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا خدشہ
بولی وڈ اداکارہ نے صحافی سے گفتگو میں کہا کہ آپ میرے بارے میں اس طرح کیسے لکھ سکتے ہیں؟ آپ مجھے اس وقت سے جانتے ہیں جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔
صحافی کے مطابق انہوں نے رام گوپال ورما سے بھی رابطہ کیا لیکن فلمساز نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
جیوتی وینکٹیش کے مطابق ارمیلا ماتونڈکر رام گوپال ورما کے ساتھ اپنے رشتے کو شادی کے ذریعے باضابطہ بنانا چاہتی تھیں۔
لیکن وہ اس قدم کو اٹھانے کیلیے تیار نہیں تھے جس کی وجہ سے بالآخر ان میں علیحدگی ہوگئی۔









