بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مظفرآباد، حلقہ کھاوڑہ میں فائرنگ، پیپلزپارٹی ایم این اے صلاح الدین جونیجو زخمی

مظفرآباد کے حلقہ کھاوڑہ میں فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی زخمی ہوگئے۔صلاح الدین جونیجو پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے فائرنگ کی،ترجمان پیپلزپارٹی

ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے فائرنگ کی، گولی ممبر قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو کے بازو میں لگی۔

دوسری جانب پیپلزپارپرٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ایل اے اکتیس میں فائرنگ سے پی پی کا کارکن شہید ہو گیا ۔ الیکشن کمیشن قائم مقام صدر کو سیکیورٹی نہیں دے سکا ۔

مزیدپڑھیں:ٹرمپ کا ایران پرامریکی حملےمؤخر کرنے کا اعلان، معاہدہ ہوا تو کارروائی نہیں ہوگی

متنازع الیکشن سے بننےوالی حکومت کیسے امن قائم کرے گی؟۔ الیکشن کمیشن ایل اے 27 میں الیکشن ملتوی کرنے کی ایسی وجوہات پیش کر رہا ہے جسے کوئی عقل مند ماننے کو تیار نہیں۔