بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آزاد کشمیر میں صدر، وزیراعظم پیپلز پارٹی کا، پھر دھاندلی کیسے ہوگئی؟ امیر مقام

اسلام آباد: وفاقی وزیر امیر مقام نے پیپلز پارٹی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں صدر اور وزیراعظم آپ کا، پھر دھاندلی کیسے ہوگئی؟

ایک بیان میں امیر مقام نے کہا ہے کہ الزام تراشی کے بجائے عوام سے پوچھتے کہ آپ کو ووٹ کیوں نہیں دیے، عوام کے فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میرپور ڈویژن میں عوام نے ن لیگ کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا۔

امیر مقام کا کہنا ہے کہ بغیر ثبوت دھاندلی کے الزامات لگائے گئے، بلیم گیم سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

مزید پڑھیں:پی پی دھاندلی کے الزامات میں تضاد، پہلے 13 پھر 2 نشستوں کا دعویٰ: رانا ثنا

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کے لیے پولنگ جاری ہے۔