لاہور بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے لیے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ سسٹم (Digital Result Card System)نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ کا اجرا2026 کےسالانہ امتحانات کے نتائج سے شروع ہوگا جس کے تحت ریگولر اور پرائیویٹ امیدواروں کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈیجیٹل رزلٹ کارڈجاری کیےجائیں گے۔
ریگولر طلبہ اپنے اداروں کے آن لائن پورٹل سے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ حاصل کر سکیں گے جبکہ پرائیویٹ امیدوار لاہور بورڈ کے آن لائن پورٹل سے رزلٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
مزیدپڑھیں:بابر اعظم نے عبداللہ شفیق کا نام ’’کتابی‘‘ کیوں رکھا؟ ایان بشپ نے دلچسپ وجہ بتا دی
وزیرتعلیم پنجاب راناسکندرحیات کاکہنا ہےکہ ڈیجیٹل رزلٹ کارڈپرکیو آرکوڈ اور تمام سیکیورٹی فیچرز موجود ہوں گے،ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ کو اصل رزلٹ کارڈ کے برابرقانونی حیثیت حاصل ہوگی جوداخلوں، ملازمت، اسکالرشپ، تصدیق اور مساوات کے لیےقابل قبول ہوگا۔
وزیر تعلیم پنجاب راناسکندرحیات کاکہنا ہےکہ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ 100 گرام رنگین کاغذ پر پرنٹ کر کے طلبہ کےحوالےکیےجائیں،تمام ادارے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈکوسرکاری اورتعلیمی مقاصد کےلیےبغیرکسی اعتراض کےقبول کریں۔









