صدر آصف علی زرداری(Asif Ali Zardari) نے سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کے موقع پر سعودی قیادت اور برادر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے نام اپنے خطوط میں صدر نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر مضبوط تعاون اور باہمی حمایت پرمبنی دوطرفہ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتے ہیں ۔
مزیدپڑھیں:عمیر جسوال پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا، والد طارق مجید جسوال انتقال کرگئے
انہوں نے کہا کہ تذویراتی باہمی دفاعی معاہدہ اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ دیرینہ شراکت داری میں اہم سنگ میل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ معاہدے خطے میں امن و استحکام اور سلامتی کیلئے اہم کرداراداکررہے ہیں۔









