اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ۔وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 7 اگست 2026 سے ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول (موٹر اسپرٹ) کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل قیمت 333 روپے 1 پیسہ فی لیٹر تھی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہوگی، جبکہ پہلے اس کی قیمت 383 روپے 86 پیسے فی لیٹر تھی۔
وزارت توانائی کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔









