بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف نے بلاول بھٹو کی پیشکش مسترد کر دی

تحریک انصاف(PTI) نے بلاول بھٹو کی پیشکش مسترد کر دی۔
وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نےنجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پیپلزپارٹی جب تک ایک نکاح میں ہے دوسرا نکاح نہیں ہو سکتا۔

شفیع جان نے کہا کہ پیپلزپارٹی پہلے نکاح سے باہر نکلے پھر ہی کوئی بات ہوسکتی ہے، مولانا فضل الرحمان بہت جلد تحریک انصاف کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے۔

مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں سونا مزید مہنگا

ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ تحریری معاہدہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہم اکٹھے آگے سفر کر سکیں۔