اٹلی کے شہر بٹونٹو میں ایک خاتون نے غلط فہمی کے باعث تقریباً 1 ملین یورو مالیت کا لاٹری(Lottery) کا ٹکٹ کچرے میں پھینک دیا تاہم صفائی کے عملے نے 2 دن بعد اسے ڈھونڈ کر واپس کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاتون نے دکان پر لاٹری کا ٹکٹ چیک کروایا تو اسے بتایا گیا کہ ٹکٹ ’قابلِ ادائیگی نہیں‘، درحقیقت یہ پیغام اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب انعام کی رقم اتنی زیادہ ہو کہ دکان سے ادا نہ کی جا سکے۔
خاتون نے گھر پہنچنے پر اہلِ خانہ کو بتایا کہ میرا مستقل منتخب کردہ نمبر 2، 4، 8، 10 اور 51 پر 1 ملین یورو کا انعام نکلا ہے۔
اہلِ خانہ کی جانب سے پالیسی سے متعلق معلومات ملنے پر خاتون فوراً دکان واپس پہنچی لیکن ٹکٹ پہلے ہی کچرے میں پھینکا جا چکا تھا اور صفائی کی گاڑی کچرا اٹھا کر لے جا چکی تھی۔
مزیدپڑھیں:خون میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کے شدید دورے کے خطرے سے منسلک، نئی تحقیق
خاتون کی جانب سے مدد مانگنے پر صفائی کے ادارے کے ذمے داران نے متعلقہ گاڑی کا سراغ لگا کر اسے راستے میں ہی روک لیا اور خصوصی مقام پر کچرے کی چھان بین کی گئی۔
اضافی سرچ آپریشن کے تمام اخراجات ادا کرنے کے لیے خاتون کو تحریری معاہدہ بھی کرنا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق ایک دن سے زائد جاری رہنے والی تلاش کے بعد عملے نے لاٹری کا ٹکٹ صحیح حالت میں برآمد کر لیا۔
ٹکٹ ملنے کی اطلاع پر خاتون خوشی سے آبدیدہ ہو گئی اور اپنے لاکھوں یورو کے انعام کی۔









