بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا، پاک ترکیہ سعودی عرب کا اہم معاہدہ طے پا گیا

پاکستان،(Pakistan) سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پاگیا۔

سعودی فرمانروا کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف ، ترک صدر نے سعودی عرب کا دورہ کیا، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی میزبانی میں مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس میں محمد بن سلمان، رجب طیب اردوان اور شہباز شریف نے مشترکہ دفاعی معاہدہ معاہدے پر دستخط کئے۔

مزیدپڑھیں:حویلی میں مسلم لیگ (ن) کا بڑا انتخابی پاور شو، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام کی حکومت سازی کا دعویٰ

معاہدے کے مطابق کسی ایک ملک پر مسلح حملے کو تینوں کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق معاہدے کا مقصد تینوں ممالک کی اجتماعی سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے، تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے تمام شعبوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔